امریکا: گھر میں کئی سالوں سے رہنے والا مگرمچھ تحویل میں لے لیا گیا

316

امریکا کی ریاست نیویارک کے ایک گھر سے کئی سو کلو وزنی مگرمچھ تحویل میں لے لیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نیویارک کے گھر سے ایک بڑے اور وزنی مگرمچھ کو تحویل میں لیا گیا ہے جو کئی سالوں سے اپنے مالک کے ساتھ رہ رہا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق البرٹ نامی مگرمچھ دونوں آنکھوں سے اندھا ہے اور اسے ریڑھ کی ہڈی کے مسائل بھی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گھر کا مالک بچوں اور دیگر افراد کو اُس سوئمنگ پول میں جانے سے بھی نہیں روکتا تھا جس میں مگرمچھ موجود تھا۔ حکام کی جانب سے مگرمچھ کو تحویل میں لیے جانے کے معاملے پر عام لوگوں کو خطرے میں ڈالنے کا جواز بتایا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق تحویل میں لیے گئے مگرمچھ کو رکھنے کا لائسنس 2021ء میں ختم ہوگیا تھا اور اس کا وزن 340 کلو ہے۔

دوسری جانب مگرمچھ کے مالک ٹونی کیوالارو نے کہا ہے کہ مگرمچھ میرے بچے کی طرح تھا اور اس نے کبھی کسی کو خطرے میں نہیں ڈالا ، البرٹ 1990ء سے ان کے ساتھ تھا اور وہ اسے واپس لانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔