واٹس ایپ چیٹ میں لنک کا پری ویو چھپانے پر کام جاری

382
WhatsApp

سان فرانسسکو: واٹس ایپ نے ایپلی کیشن چیٹ میں لنک کا پری ویو چھپانے پر کام جاری رکھا ہوا ہے، اور اس کی ابتدائی اپ ڈیٹ صارفین کو فراہم کردی ہے۔

واٹس ایپ سے متعلق معلومات دینے والے پلیٹ فارم ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ میں اس فیچر کی نشاندہی کی گئی ہے، جسے آزمائش کے لیے پیش کردیا گیا ہے، تاہم ابتدائی طور پر اسے صرف اینڈرائیڈ کے صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ یہ فیچر واٹس ایپ بیٹا کے ورژن 2.24.7.12 میں دستیاب ہے۔

اس فیچر کی اپ ڈیٹ سے قبل تک صارفین چیٹ میں شیئر کیے گئے لنک کا پری ویو دیکھ سکتے تھے، جس سے انہیں پتا چل سکتا ہے کہ لنک میں کیا مواد موجود ہے۔ لنک کا پری ویو چیٹ کے ٹیکسٹ کے مقابلے میں نسبتاً بڑا ظاہر ہوتا ہے اس کے علاوہ اس میں تصویر کے ساتھ مختصر ٹیکسٹ (معلومات) بھی شامل ہوتی ہے، جس سے مواد کا پتا چل جاتا ہے۔

واٹس ایپ پبلک ورژن میں فی الحال لنک پری ویو کا آپشن دستیاب نہیں کیا گیا مگر تازہ بِیٹا ورژن کی اپ ڈیٹ میں ایک ٹوگل پیش کیا گیا ہے جس سے واٹس ایپ سیٹنگز کے ایڈوانسڈ سیکشن میں جاکر لنک پری ویو کو ڈس ایبل بھی کیا جانا ممکن ہے۔