فوجی عدالتوں میں زیرِ سماعت مقدمات میں نامزد افراد کو انصاف فراہم کرنیکا مطالبہ

536
Demand justice

اسلام آباد : تحریک انصاف نے عدالتِ عظمی سے فوجی عدالتوں میں زیرِ سماعت مقدمات میں نامزد افراد کیلئے انصاف کی فراہمی کو  یقینی بنانے کا مطالبہ کردیا۔

فوجی عدالتوں کے قیام اور ملک کی سول آبادی کے ان عدالتوں میں ٹرائلز کے آغاز کے ذریعے ملک میں ایک انسانی المیہ کو جنم دیا جا رہا ہے ۔

ترجمان تحریک انصاف نے بیان میں کہا ہے کہ  دستور ہر شہری کو منصفانہ  ٹرائل کی ضمانت دیتا ہے چنانچہ ریاست کسی بھی شہری کو منصفانہ ٹرائل کے حق سے محروم کرنے کی قطعا مجاز نہیں، فوجی عدالتوں میں چلائے جانے والے مقدمات کے اسباب مکمل طور پر سیاسی ہیں۔

پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ متعلقہ افراد کے بنیادی دستوری حقوق کا تحفظ سپریم کورٹ آف پاکستان کے ذمے ہے،جبر و انتقام کی غیرمعمولی روایت ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے فوجی عدالتوں میں زیرِ حراست افراد کیلئے بلاتاخیر اور حقیقی انصاف کا اہتمام کرے، انصاف کے حصول کی کوششوں میں فوجی عدالتوں جیسے متنازعہ، خلافِ عدل اور غیرشفاف ٹرائلز کی بھینٹ چڑھائے جانے والے بیگناہ شہریوں  کے ساتھ ہیں۔