بلدیہ ٹاؤن میں دستی بم حملہ، 2 افراد زخمی

284
grenade attack

کراچی: شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں 2 موٹرسائیکل سواروں نے ایک گھر پر  دستی بم   سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں  2 افراد  زخمی ہو گئے۔

میڈیار پورٹس کے مطابق  حادثہ پیش آتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں تھیں، جنہوں زخمی ہونے         والے افراد کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا تھاکہ دستی بم حملہ جوئے کا کاروبار کرنے والوں کی آپس کی لڑائی لگتی ہے، نشانہ بننے والا شخص کراچی میں اسمگلنگ کی سرگرمیوں میں ملوث ہے، زخمی ہونے والے فرد پرگٹکا ماوا کی اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور  بیرون ملک سے موبائل فون اسمگل کرنے کا الزام ہے۔