عالمی و مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ

176
Record drop

  کراچی: عالمی و مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ ریکارڈ۔

آل پاکستان جیم اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 29 ہزار 4 سو روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 1029 روپے بڑھکر سے 1 لاکھ 96 ہزار 674 روپے ہوگئے۔

دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 6 ڈالر بڑھکر فی اونس سونے کے ریٹ 2193 ڈالر ہوگئی۔