پنجاب حکومت کا صوبے بھر میں 50 ہزار سولر سسٹم دینے کا اعلان

258

لاہور: پنجاب حکومت نےصوبے بھر  میں  100 یونٹ والے 50 ہزار پروٹیکٹڈ صارفین کو سولر سسٹم دینے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں 100 یونٹ والے 50 ہزار پروٹیکٹڈ صارفین کو قرعہ اندازی کےذریعے سولرسسٹم دئیے جائینگے، اس سلسلے کو بتدریج بڑھایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب  نے جدید ترین ٹیکنالوجی کا سولر سسٹم لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ بتدریج پنجاب کے دیگر صارفین کو ہوم بیسڈ سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے،پہلے مرحلے میں پروگرام کیلئے 12.6 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

سولر سسٹم میں اعلیٰ سولر پلیٹ، انورٹر، بیٹری اور دیگر سسٹم شامل ہو گا۔