امریکا: کارگو شپ پُل سے ٹکرا گیا، درجنوں گاڑیاں دریا میں گرگئیں، ہلاکتوں کا خدشہ

220
maritime trade

بالٹی مور: امریکا کے معروف شہر میں کارگو شپ پل سے ٹکراگئی، جس کے باعث پُل ٹوٹ گیا، جس کے نتیجے میں درجنوں گاڑیاں نیچے گرگئیں، بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہونے کا خدشہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالٹی میں فرانسس اسکاٹ کے برج سے ایک بڑی کارگو شپ ٹکرائی جس سے پل  ٹوٹ کر دریا میں گرگیا، درجنوں گاڑیاں بھی پُل ٹوٹنے سے دریاں میں گری ہیں۔

حادثہ پیش آتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کی ناکا بندی کرکے ریسکیو اہلکاروں کے لیے  راستہ کلیئر کردیا، جس کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے کے لی قریبی اسپتال میں منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔

کارگوشپ کے اچانک پُل کے ٹکرانے سے پل سے گزرنے والی درجنوں گاڑیاں دریا میں گرئیں ہیں، ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کئی افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا ہے، 9افراد کی تلاش جاری ہے۔