پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کے اندرونی کہانی، اراکین کی تلخ کلامی پر اختتام

237

لاہور:تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کور کمیٹی کے اجلاس کے اندرونی کہانی سامنے آگئی، اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت اور نیاز اللہ نیازی کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ شیرافضل مروت کا کوئی استاد لگانا چاہیے، ان کے ساتھ کوئی رکھنا چاہیے جو انہیں پڑھائے اور سمجھائے،  جس پر شیر افضل مروت نے کہا کہ میرے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، کوئی باہر نکلتا نہیں، سب چھپے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پی ٹی آئی کو لیڈ کیا ہے، میرے خلاف پی ٹی آئی کے اپنے اراکین باتیں کرتے ہیں۔