پاکستان کا غزہ جنگ بندی پر سلامتی کونسل میں قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم

83
Afghan territory

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے غزہ میں فوری جنگ بندی پر سلامتی کونسل میں قرداد کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کے حوالے سے قرارداد منظور کیے جانے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ قرارداد میں رمضان المبارک میں غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان سلامتی کونسل کی طرف سے غزہ میں انسانی امداد کے آزادانہ بہاؤ کی اجازت دینے، انسانی امداد کی فراہمی میں حائل تمام رکاوٹوں کو ہٹانے اور پوری غزہ کی پٹی میں شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے مطالبے کا بھی خیر مقدم کرتا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران، پاکستان نے متعدد بار اسرائیل کی جانب سے طاقت کے اندھا دھند استعمال کی شدید اور غیر واضح مذمت کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر جنگ بندی کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ سلامتی کونسل میں منظور کی گئی قرارداد مستقل جنگ بندی اور غزہ میں انسانی صورتحال سے نمٹنے میں مدد فراہم کرے گی۔ پاکستان جون 1967 سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی ہے۔