الیکشن کمیشن نے این اے 148 ملتان کی نشست خالی قرار دے دی

193
across the country

 

 

الیکشن کمیشن نے این اے 148 ملتان کی نشست خالی قرار دے دی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے یوسف رضاگیلانی کی این اے 148 ملتان کی نشست خالی قرار دے دی گئی۔ سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اسلام آباد سے جنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کے سینیٹر بننے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 148 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول اسی ہفتے جاری کیا جائے گا۔