وزیراعلیٰ بلوچستان کا 2 ہزار غیر حاضر ٹیچرز کو برطرف کرنے کا حکم

200

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے میں دو ہزار غیر حاضر ٹیچرز کو برطرف کرنے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے کے حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ ایک ماہ کے دوران عادی غیر حاضر رہے والے اساتذہ کو نوکری سے برطرف کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں کسی قسم کی کوئی مداخلت قابل برداشت نہیں ہوگی۔ میرٹ پر ضلعی تعلیمی افسران لگائیں، اس کے باوجود اگر کوئی ٹیچر غیر حاضر پایا گیا تو سیکرٹری تعلیم کے خلاف کارروائی ہوگی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں فی بچے پر ماہانہ 5625 روپے جبکہ سالانہ 72 ہزار روپے کے لگ بھگ خرچ کیا جاررہا ہے، اتنے اخراجات میں تو ہر بچہ ملک کے اعلیٰ نجی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرسکتا ہے۔