دو شہریوں کی موجودگی کے باوجود لفٹر نے کار اٹھالی

567
چین : آٹو موبائل مینوفیکچرنگ صنعت میں توسیع 

آگرہ: بھارت کے شہر نوئیڈا میں دو بزرگ شہریوں کے بیٹھے ہونے کے باوجود پرائیویٹ پارکنگ ٹھیکیدار کے عملے نے کار کو لفٹر کے ذریعے اٹھالیا، متعلقہ واقعے کے بعد پارکنگ ٹھیکیدار کو کار کو لفٹ کرنے کے الزام میں شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا،  کارلفٹر نے شہری کے بیٹھے ہونے کے باجود کار کو اٹھالیا،  عملے نے  جواز پیش کیا کہ کار نو پارکنگ زون میں کھڑی تھی۔

کار کے مالک نے کہاکہ بھابھی دل کی مریضہ تھیں اور اسپتال میں انھیں نقد رقم ادا کرنے اور کچھ دستاویزات کی فوٹو کاپی کروانے کو کہا گیا تھا، ہم  نے نو پارکنگ کا نشان نہیں دیکھا کیونکہ یہ درخت کے پتوں سے ڈھکا ہوا تھا، پانچ منٹ میں ہی واپس آئے  تودیکھا کہ کار کے اگلے حصے کو ٹو کیا جارہا ہے۔

کارمالک نے کہاکہ  ہم نے انھیں بتایا بھی کہ ہمیں اسپتال جانا ہے، ہمارے ساتھ ایک مریض ہے اسے دل کا عارضہ ہے، کارمیں 70 سال کے بزرگ شہری ہیں پر پارکنگ عملے نے ہماری بات نہیں سنی اور کار اٹھاکر لے گئے۔