پاک بحریہ  کی 8 بھارتی جہازوں کے درمیان جھڑپ، سیکیورٹی اہلکار شہید

294

کراچی:پاکستان کے خصوسی اقتصادی زون میں حدود کی خلاف ورزی پر  پاک بحریہ کی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (ایم ایس اے) اور بھارتی ماہی گیروں کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں ایک میری ٹائم سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ دو بھارتی ماہی گیر لاپتا ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سمندر ی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاک بحریہ کی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جوانوں نے بھارتی ماہی گیروں کے جہازوں کو رکنے کا اشارہ کیا ، جس پر ایک بھارتی جہاز نے ایم ایس اے کے جوانوں کو آنے کی اجازت دی باقی جہازوں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔

کُل بھارتی ماہی گیروں کے جہازوں کی تعداد8 تھی ، جس میں سے صرف ایک جہاز  نے ایم ایس اے کے جوانوں کے ساتھ تعاون کیا، باقی جہاز وں نے فرار ہونے کی کوشش کی ، جس کی وجہ سے بھارتی ماہی گیروں کا جہاز الٹ گیا،  بھارتی جہاز الٹنے سے میری ٹائم سیکیورٹی اہلکار اور 7 بھارتی ماہی گیر سمندر میں جا گرے۔

سمندر میں گرنے والاایم ایس اے کا اہلکار محمد ریحان شہید ہو گیا، 5 بھارتی ماہی گیروں سمیت 4 ایم ایس اے اہلکاروں کو سمندر سے نکال لیا گیا تاہم 2 بھارتی ماہی گیر لاپتا ہیں ۔

گرفتار ماہی گیروں کو گرفتار کرنے کے بعد پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے ۔