صدر مملکت کی پیوٹن کو روسی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

130

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے  ولادی میر پیوٹن کو دوبارہ روس کے صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پُراعتماد ہوں کہ پاک روس تعلقات صدر پیوٹن کی متحرک قیادت میں مزید مضبوط ہوں گے۔

علاوہ ازیں دیگر عالمی رہنماؤں جانب سے بھی پیوٹن کو صدر بننے پر مبارکباد دی گئی ہے۔