شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت ملتوی

155
suffered

اسلام آباد:  اسلام آبادکی احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت ملتوی کر دی۔

دورانِ سماعت شاہد خاقان عباسی اور نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود نے عدالت کو بتایا کہ ایل این جی ریفرنس میں 11 بیانات قلم بند ہو چکے ہیں، جرح جاری تھی، کیس جاری تھا تو سپریم کورٹ کی ترمیم آ گئی تھی۔

اس موقع پر وکیلِ صفائی کی جانب سے سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔احتساب عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ایل این جی ریفرنس پر سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی۔