یورپی ادارے کا روسی ماہرین سے ایٹمی تعاون ختم کرنے کا اعلان

157

برن: ایٹمی تحقیق سے متعلق یورپی ادارے نے روسی ماہرین سے تعاون ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

روسی خبررساں ایجنسی کے مطابق یوروپی آرگنائزیشن فار نیوکلیئر ریسرچ (سی ای آر این) 30 نومبر سے 500 روسی ماہرین سے تعاون ختم کردے گا۔ ترجمان سرن کے مطابق روسی ماہرین کی جگہ دیگر گروپ لیں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں قائم سرن دنیا کی سب سے بڑی ہائی انرجی فزکس لیبارٹری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تعاون زیر بحث نہیں ہے، اس فیصلے سے (سی ای آر این) اور روس دونوں کی سائنسی تحقیق پر مثبت اثر مرتب یوگا۔