پرویز الہٰی جیل کے واش روم میں گر گئے، ہڈی فریکچر

158

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی واش روم میں گرگئے۔

لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ کے جج ارشد حسین بھٹہ نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت کی جس دوران اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے  پرویز الٰہی کی میڈیکل رپورٹ پیش کی۔ چوہدری پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم کی کارروائی آج بھی مکمل نہ ہوسکی ۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الٰہی پرسوں گرگئے جس سے ان کو فریکچر ہوا ہے، وہ 17 مارچ کو واش روم میں گرگئے تھے۔

بعد ازاں عدالت نے ملزمان کی تعداد پوری نہ ہونے پر فرد جرم عائد نہیں کی اور  سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی۔ عدالت نے فرد جرم کی کارروائی کے لیے ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔