ہمیں خود بھی کام کے دوران حفاظتی اقدامات کو ترجیح دینی ہوگی:وزیراعلیٰ پنجاب

201
difficult election

مریم نواز نے کہا ہے کہ جب بھی میرے بچے باہر جاتے ہیں تو انہیں کہتی ہوں گاڑی تیز نہیں چلانا۔ ہمیں خود بھی کام کے دوران حفاظتی اقدامات کو ترجیح دینی ہوگی

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ مزدور کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے، بہت سے اداروں میں قواعد و ضوابط کتابوں میں لکھ کر رکھ دیا جاتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ سیفٹی کٹ پہننی ہے، مقررہ رفتار سے زیادہ موٹرسائیکل نہیں چلانا، ملازمین کیلئے حفاظتی اقدامات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔