وزیرِ خارجہ پہلے غیر ملکی دورے پر برطانیہ روانہ

150
default

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار پہلے غیر ملکی دورے پر برطانیہ روانہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار لندن میں ایک روزہ قیام اور سرکاری مصروفیات کے بعد برسلز روانہ ہوں گے۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ اسحاق ڈار برسلز میں نیوکلیئر سیکیورٹی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ نیوکلیئر سیکیورٹی سمٹ میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کو پاکستان کی نمائندگی کے لیے نامزد کیا ہے۔