پاکستان پر حملہ کرنیوالوں کو ان کی زبان میں جواب دینگے، وزیر داخلہ

178
ability

لاہور: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان پر حملہ کرنے والوں کو انہی کی زبان میں جواب دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم ملکی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اور کسی بھی عمل کا فوری ردعمل دیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو واپس جانا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا قوانین آنے چاہئیں، سوشل میڈیا کا غلط استعمال ہو رہا ہے، دنیا بھر میں سوشل میڈیا قوانین رائج ہیں۔

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ آزادی اظہار پر پابندی نہیں ہے لیکن اس کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہیے۔