سنی اتحاد کونسل کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہے: بیرسٹر گوہر

152

 بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اس وقت کے حساب سے درست فیصلہ تھا۔ سپریم کورٹ جائیں گے تو ہمیں مخصوص نشستیں ملیں گی، ہماری مخصوص نشستیں کسی دوسری جماعت کو نہیں مل سکتیں

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہی پارٹی کے سارے فیصلے کرتے ہیں، عمر سرفراز چیمہ گورنر تھے، جو شخص گورنر ہو وہ دو سال تک کسی عہدے کے لیے الیکشن نہیں لڑ سکتا۔ اس لیے عمر سرفراز چیمہ کو ٹکٹ نہیں دیا۔ پارٹی ورکرز کو ہی ٹکٹ ملے اور پارٹی کے فیصلے حتمی ہیں