غزہ میں مزید ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، تعداد 250 ہوگئی

195

غزہ میں الشفا ہسپتال پر اسرائیلی حملے کے دوران لڑائی میں اسرائیلی فوجی مارا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق 20 سال کے سارجنٹ متان وینوگرادوف کا تعلق اسرائیلی فوج کے نہال بریگیڈ سے تھا۔

رپورٹس کے مطابق غزہ میں ہلاک ہونے والے اسرائلی فوجیوں کی تعداد 250 ہوگئی ہے۔

علاوہ ازیں اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے الشفا ہسپتال کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعوی سامنے آیا تھا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے الشفاہسپتال کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد 80 افراد کو حراست میں لیا تھا۔