کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

173
shocks in the border

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں پشین ،قلعہ عبداللہ ،چمن اورنوشکی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

زلزلہ پیما مرکزکے مطابق منگل کی صبح 5 بجکر 36 منٹ پر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5اعشاریہ 4ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 35 کلو میٹر اور مرکز کوئٹہ سے 150 کلو میٹر دور جنوب مغرب میں تھا ۔

 کوئٹہ کے علاوہ پشین ، قلعہ عبداللہ، نوشکی، چمن ،چاغی اور دیگر علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے تاہم کہیں سے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ زلزلے کے وقت لوگ سحری ختم ہونے کے بعد نماز فجر کی ادائیگی میں مصروف تھے۔ زلزلے سے خوف زدہ ہو کر لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔