وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

181

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے جاری کیے۔

علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیس میں جاری ہوئے۔ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کو 2  اپریل کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔