صدر مملکت کی سندھ حکومت کوبی آر ٹی منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات

201

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ حکومت کو کراچی ریڈ لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت نے منصوبے کی تکمیل میں غیر معمولی تاخیر کا نوٹس لیا تھا،صدر مملکت کی ہدایات کے تحت ٹرانس کراچی (جسے ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ داری سونپی گئی ہے) نے منصوبے کوآگے بڑھانے کیلئے اجلاس منعقد کیاتھا۔

بورڈ اجلاس میں بتایا گیا کہ ایکنک نے نظرثانی شدہ لاگت میں 30 فیصد اضافے کی منظوری دیدی ہے۔اجلاس میں اس حوالے سے بتایا گیا کہ منصوبے کی مجموعی لاگت 79 ارب سے بڑھ کر 103 ارب تک جا سکتی ہے۔