سندھ حکومت: بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

174
holiday

کراچی: سندھ حکومت نے صوبائی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کردیے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے صوبائی بیورو کریسی میں تبادلوں اور تقرریوں کی منظوری دے دی گئی ہے، اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سندھ کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق فیاض جتوئی کو صوبائی سیکرٹری خزانہ، زاہد علی عباس کو سیکرٹری اسکول ایجوکیشن، خالد حیدر شاہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلدیات اور رفیق بروڑو کو سیکرٹری زراعت سندھ تعینات کیا گیا ہے۔

پولیس سروس کے گریڈ 21 کے افسر فرحت جونیجو کو چیرمین اینٹی کرپشن، بقا اللہ انڑ سینیئر ممبر بورڈ آف ریوینیو ، اعجاز علی شاہ سیکرٹری ورکس اینڈ سروسز تعینات کرنے سمیت سیکریٹری اینٹی کرپشن بخش علی مہر کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گریڈ 19 کے افسر سید محمد علی کو ڈپٹی کمشنر گھوٹکی اور امتیاز ابڑو کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سندھ تعینات کیا گیا ہے۔ سیکرٹری خزانہ کاظم جتوئی کو سیکرٹری آبپاشی تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن چند گھنٹوں بعد ہی واپس لے لیا گیا اور چیف انجینیئر ظریف الدین کھیڑو کو سیکرٹری آبپاشی سندھ تعینات کر دیا گیا۔