پاورسیکٹرمیں گردشی قرض3ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا

212
Revolving debt

اسلام آباد : پاور سیکٹر کا گردشی قرض کم ہونے کی بجائے بڑھنے لگا اور اب یہ بڑھتے بڑھتے تین ہزار ارب سے تجاوز کرگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی صدارت میں پاور سیکٹر کے چیلنجز سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں توانائی سیکٹر کو درپیش چینلجز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر توانائی نے پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں اضافے کو روکنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔

بریفنگ میں وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز میں پاور سیکٹر کا گردشی قرض بڑی وجہ ہے جو تین ہزار ارب سے تجاوز کرچکا ہے۔

اویس لغاری کا کہنا تھاکہ پاور سیکٹر کا گردشی قرض سالانہ بنیادوں پر 7 سے 8 سو ارب بڑھ رہا ہے، اس کو روکنے کیلیے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے اور اس کے اسباب و نااہلی کا سد باب کیا جائے گا۔