قومی سلیکشن کمیٹی کو مکمل اختیارات دینے کا فیصلہ

252

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کو مکمل اختیارات کے ساتھ مزید بااختیار بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی سے متعلق معاملات میں مداخلت سے گریز کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے سلیکشن کمیٹی کو مکمل اختیار دینے پر زور دیا ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ قومی ٹیم اور کپتان کے انتخاب کی ذمہ داری سلیکشن کمیٹی کی ہوگی، سلیکشن کمیٹی سمیت بااختیار شعبے اپنے فیصلوں کے لیے جوابدہ ہوں گے۔

ادھر ذرائع نے باور کرایا ہے کہ چیف سلیکٹر وہاب ریاض سمیت دیگر سلیکٹرز کے حوالے سے فیصلہ ایک ہفتے میں کر دیا جائے گا۔

مزید برآں، بورڈ نے کوچز کے حوالے سے فیصلوں کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک ہفتے کا ہدف مقرر کیا ہے کیونکہ بورڈ قومی کرکٹ ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی تقرری کے لیے پر امید ہے۔