صحرائے عفیف میں برفباری نے سب کو حیران کردیا

358

 ریاض: سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض کے مغرب میں واقع صحرائے عفیف شدید بارش اور ژالہ باری کے بعد حیرت انگیز طور پر برفباری ہوئی جس سے پورے صحرے نے سفید چادر اوڑھ لی۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس حیرت اینگیز واقع نے صحرا کے رہائشوں اور سوشل میڈیا صارفین دونوں کو حیران کر دیا، اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ برف سے ڈھکی صحرا کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہیں۔

مقامی ماہرینِ کا کہنا تھا کہ یہ برف باری اس وقت ہوئی جب سعودی عرب میں ایک نیا موسمی نظام شروع داخل ہوا تھا۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی کہ نئے موسمی نظام کے آنے سے مملکت میں شدید بارش ہونے کی توقع ہے، گرج چمک کے ساتھ طوفان، اولے اور تیز ہوائیں بھی چلے گیں۔