الخدمت فاؤنڈیشن 2 کروڑ پاکستانیوں کی اُمید بنی

415

34سال قبل 1990میں محروم اور پسماندہ طبقات کیلئے چند ہم خیال افراد نے خدمت کا بیڑا اٹھایا اور پاکستان میں الخدمت فائونڈیشن کے نام سے ایک فلاحی تنظیم کی بنیاد رکھی، جس کا مشن رنگ ،نسل ،مذہب ومسلک سے بالاتر محض انسانیت کی خدمت تھا ،ابتداہی سے کسی مخصوص علاقے تک محدود رہنے کی بجائے قومی سطح پر خدمت کو مقاصد میں شامل کرلیا گیاجس میں تنظیم کامیاب رہی او ربہت کم عرصے میں پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں منظم اندازسے کمزور اور ضرورت مند طبقات کو انسانی امداد کی فراہمی کا آغازہوگیا تھا۔

پاکستان کے مخیرطبقات کے تعاون سے الخدمت فائونڈیشن نے34سالوں کے دور ان انتہائی اہم سنگ میل عبور کئے ،حقیقی زندگی کے مسائل، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ایک غیر منافع بخش، غیر سیاسی اور خود مختار انسانی ہمدردی کی تنظیم کے طور پر 7ایریازایمرجنسی ڈیزاسٹر، صحت، تعلیم ،واش،کفالت یتامی، سماجی خدمات، مواخات میں خدمات سرانجا م دیں ۔2005کے زلزلے، سیلاب، ،کورونا ،ترکیہ اورافغانستا ن کے زلزلے کے بعدفلسطین میں جاری حالیہ غزہ بحران میں الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے شعبہ ڈیزاسٹرمینجمنٹ نے انتہائی موثراندازمیں ورکنگ کی جسے قومی اور عالمی سطح پر سراہا گیا ۔ سال 2023کے دوران الخدمت فائونڈیشن پاکستان نے 21ارب 49کروڑ روپے کی خطیررقم سے 2کروڑ 5لاکھ افراد کی خدمت کا فریضہ سرانجام دیا ۔غزہ میں حالیہ انسانی المیے میں الخدمت فائونڈیشن اب تک متاثرہ فلسطینی بہن بھائیوں کی امدادی سرگرمیوں پر ایک ارب 70کروڑروپے خرچ کرچکی ہے ۔

الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ

ملک بھرمیں قائم 39ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل ناخوشگوار صورتحال میں فوری ریسکیو اور ریلیف کی سہولیات کو یقینی بناتے رہے جبکہ 67ہزار365بے لوث رضاکاروں نے ڈیزاسٹراورایمرجنسی حالات میں6لاکھ25ہزار421 متاثرین کوریسکواور ریلیف کی فراہمی کے بعد ان کی بحالی میں اپنا کرداراداکیا ۔ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے شعبہ نے دوران سال 30ہزار840 متاثرہ خاندانوں کو فوڈ پیکج ،8,310کو خیمے اور ٹینٹ فراہم کئے۔

الخدمت ہیلتھ

پاکستان کی 50فیصدسے زائد آباد ی بنیاد ی صحت کی سہولیات سے محروم ہے اس کی وجوہات سے قطع نظر سوشل سیکٹرکی ہیلتھ میں خدمات لائق تحسین ہیں الخدمت فائونڈیشن ہیلتھ کے شعبے میں سالانہ 7ارب 50کروڑخرچ کرتی ہے سال 2023کے دوران52ہسپتالوں،50میڈیکل سنٹرز،113ڈائیگناسٹک سنٹرز، 310ایمبولنس، 54فارمیسی،1144میڈیکل کیمپ کے ذریعے 1کروڑ2لاکھ21ہزار527افراد کوہیلتھ کی سہولیات فراہم کی گئیں ۔

الخدمت ایجوکیشن

الخدمت فائونڈیشن ایجوکیشن کے شعبہ میں 5269 مستحق طلبہ وطالبات کو436ملین کی سکالرشپ فراہم کرچکی ہے ،64چائلڈپروٹیکشن سنٹرز،86اسکل ڈویلپمنٹ سنٹرز،64اسکولزکے ذریعے سال 2023کے دوران شعبہ تعلیم سے 23,450افراد مستفید ہوئے ۔

الخدمت آرفن کئیرفیملی سپورٹ،آغوش ہومز

ایک تحقیق کے مطابق پاکستان میں اس وقت 46لاکھ سے زائد یتیم بچے والدین کی شفقت سے محروم ہیں ،رفاقت رسول ﷺکی آرزولئے ڈونرزاوررضاکاروں کے ذریعے الخدمت فائونڈیشن مربوط نظام کے تحت یتیم بچوںاوربچیوں کی کفالت کررہی ہے ۔ آرفن فیملی سپورٹ پروگرام تعلیم ،خوراک اور صحت سمیت دیگرضروریات کی فراہمی کے ساتھ ان باہمت آرفن بچوں کی مائوں کی تربیت وکردارسازی پربھی خصوصی توجہ دے رہا ہے ۔صرف66ہزارروپے ادائیگی کے ذریعے درددل رکھنے والا کوئی بھی شخص ایک یتیم بچے کی سال بھرنگہداشت وکفالت کا ذریعہ بن جاتا ہے ۔الخدمت فائونڈیشن اپنے ڈونرز کے ذریعے اس وقت گھروں میں مقیم 27ہزار 766آرفن بچوں کی کفالت جاری رکھے ہوئے ہے ڈونرکو بچے کی تعلیمی کارکردگی سمیت فراہم کی گئی دیگرسروسز کے حوالے سے مکمل رپورٹ فراہم کی جاتی ہے۔

آرفن بچوں کیلئے الخدمت فائونڈیشن نے الخدمت آغوش ہومزکے نام سے 22 اقامتی ادارے بھی قائم کررکھے ہیں ،پاکستان کے علاوہ شامی آرفن بچوں کیلئے شام ترک بارڈ رکے مقام غازی انطیب ترکیہ میں الخدمت آغوش سنٹرتین سال سے ورکنگ جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ پاکستان میں 8مزید آغوش سنٹرز کی تعمیر جاری ہے ۔ الخدمت آغوش ہومز میں اس وقت 1837 آرفن بچے مقیم ہیںایک بچے کی کفالت پر20ہزارروپے ماہانہ خرچ ہوتا ہے ۔الخدمت فائونڈیشن مجموعی طورپر آرفن بچوں کی کفالت پر2ارب 50کروڑسالانہ خرچ کررہی ہے ۔

الخدمت صاف پانی

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پسماندہ علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کامشن جاری رکھے ہوئے ہے ا س وقت پورے ملک میں الخدمت کے 233واٹر فلٹریشن پلانٹس،13,995کمیونٹی ہینڈ پمپس،2776 پانی کے کنوئیں،172 گریویٹی واٹرفلوسکیمز،2326سبمرسبل واٹر پمپس اور427سولرسبمرسبل واٹر پمپس کے ذریعے روزانہ 56لاکھ 78ہزار650 افرادمستفیدہوتے ہیں ۔

الخدمت مواخات پروگرام

الخدمت مواخات پروگرام کاآغازغریبوں اورضرورت مندوں کوبلاسودچھوٹے قرضے فراہم کر نے کی غرض سے کیا گیاتھاتاکہ وہ کاروبارکے ذریعے باعزت آمدنی حاصل کرسکیں،اس پروگرام کے تحت چھوٹے کاروبار کے لیے بلا سود قرض دئیے جاتے ہیں۔الخدمت کے مو اخات پروگرام کے تحت اب تک 14ہزار125افراد کو43کروڑ روپے بلاسودقرض فراہم کیا جاچکاہے۔

الخدمت سماجی خدمات

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ایک محفوظ، تعلیم یافتہ اورصحت مند کمیونٹی کاوژن رکھتی ہے اور گزشتہ تین دہائیوں میں یہ تنظیم غریب اور نادار لوگوں کے سماجی مسائل کے حل کے لیے مشہور ہے۔ الخدمت اچھی صحت، تعلیم، آگاہی اور ملک کی مجموعی ترقی کے لیے ذمہ دارانہ رویہ رکھنے والی ہم آہنگ کمیونٹی کے مشن پرکام کررہی ہے۔شعبہ سماجی خدمت کے تحت دوران سال 95ہزار611 مستحقین کوونٹرپیکج فراہم کئے گئے۔ 3972 قیدیوں کی فلاح وبہبودکی گئی،دیوالی اورکرسمس کے مو قع پر5601تحائف تقسیم کئے گئے۔ الخدمت نے سا ل 2023میں 2لاکھ 96ہزار542افراد کوقربانی کاگوشت فراہم کیا، 2لاکھ14ہزار543رمضان پیکجز تقسیم کئے۔الخدمت نے دوران سال9026معذورمردوخواتین اوربچوں کوویل چئیرزفراہم کیں،دوران سال مجموعی طورپر39لاکھ36ہزار255افرادشعبہ سماجی خدمات سے مستفیدہوئے۔

معززقارئین آپ بھی یتیموں کی کفالت اور انسانیت کی خدمت کے ان پراجیکٹس کا حصہ بن سکتے ہیں اپنی زکوۃ ،صدقات وعطیات بنام الخدمت فائونڈیشن پاکستان ،حبیب میٹروپولیٹن بنک اکائونٹ نمبر 6998129319714109621میں جمع کروائے جاسکتے ہیں ،مزیدمعلوما ت کیلئے ہیلپ لائن نمبر0800-44448پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔