پاکستان میں سونے کی قیمت میں 1100 روپے فی تولہ کا اضافہ

155
record low

اسلام آباد:پاکستان میں سونے کی قیمت میں 1,100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،فی تولہ 214,300 روپے کا ہو گیا ۔

10 گرام سونے کی قیمت بھی مقامی مارکیٹ میں 943 روپے اضافے کے ساتھ 183,728 روپے پر طے پائی جبکہ اس سے قبل سونے کی قیمت 182,099 روپے تھی۔

بین الاقوامی منڈی میں پیر کو سونے کی قیمت تقریباً ایک ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی کیونکہ امریکی ڈالر میں معمولی کمی اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے ہوا ہے ۔

اسپاٹ گولڈ 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 2,021.09 ڈالر فی اونس پر تھا، جو 13 فروری کے بعد سے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ امریکی سونے کا مستقبل بھی 0.4 فیصد بڑھ کر 2,032.40 ڈالر فی اونس ہوگیا۔