کوئی پریشر نہیں، کوشش ہوگی پرفارمنس بہتر کرکے ٹیم میں جگہ پکی کروں،حارث رؤف

342

لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ پرفارمنسز میں اتار چڑھائو آتے ہیں، کوشش ہوگی  کہ غلطیوں سے سیکھوں اور اپنی پرفارمنس بہتر کرکے ٹیم میں جگہ پکی کروں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رئوف نے کہا کہ دو بار چیمپئن بن چکے ہیں اس سال بھی فینز کی امیدیں ہوں گی کہ ہم  ٹائٹل جیتیں، گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرفارمنسز میں اتار چڑھائو آتا رہتا ہے، اسی سی ہم سیکھتے ہیں، پریشر کوئی نہیں ہے، فینز کو بہترین کھیل سے اینٹرٹین کرنے کی کوشش کریں گے۔

حارث رئوف  نے کہا کہ ردھم میں کمی نہیں ہے، پریکٹس سیشن میں اپنی غلطیوں پر کام کروں گا، کوشش ہوگی کہ جو غلطیاں کیں ان سے جلدی سے جلدی سیکھوں۔

کپتان شاہین آفریدی کی قیادت سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہین کے ساتھ کافی عرصے سے کھیل رہا ہوں وہ اپنی ٹیم کیلئے فائٹ کرتے ہیں، پی ایس ایل ہو یا نیشنل ٹیم شاہین کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنی ٹیم کو ریلیکس رکھے، وہ ہمیشہ اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بیک کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بگ بیش کے بعد نیوزی لینڈ سیریز کھیلی ہے، میرے اوپر کوئی پریشر نہیں ہے، کوشش کروں گا کہ اپنی پرفارمنس بہتر کروں اور ٹیم میں جگہ پکی کروں۔

حارث رئوف کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں ہائی اسٹینڈرڈ کرکٹ ہوتی ہے، یہاں جو لڑکے پرفارم کرتے ہیں وہ نیشنل ٹیم کیلئے زیر غور لائے جاتے ہیں۔