تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

204

راولپنڈی:پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری عدنان  قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی کو قتل کردیا۔ ملزمان نے راولپنڈی میں پولیس لائنز میں واقع جناح پارک کے قریب چودھری عدنان کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔

فائرنگ کے نتیجے میں چودھری عدنان شدید زخمی ہو گئے، جنہیں تشویش ناک حالت میں بے نظیر اسپتال لے جایا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق چودھری عدنان پر فائرنگ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے۔ ملزمان نے فائرنگ کی، جس میں ان کے چہرے پر لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔ چودھری عدنان کی گاڑی ٹریفک سگنل پر رکی ہوئی تھی، کہ موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔