وکٹ پر ٹھہر کر کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں،مزید منازل طے کرنے ہیں ،بابراعظم

368
World Cup

ڈھاکہ : بنگلا دیش پریمیئر لیگ کھیلنے سے ان کنڈیشنز میں اسپنرز کھیلنے کا تجربہ مل رہا ہے ، میں جہاں کھڑا ہوں اس سے مطمئن نہیں ہوں ابھی اور بھی منازل ہیں، وکٹ پر ٹھہر کر کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے بنگلا دیش میں کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو میں کہا کہ  بی پی ایل میں کوالٹی اسپنرز ہیں اور وکٹس آسان نہیں ہیں، ہر جگہ کی کنڈیشنز کا علم ہوتا ہے اور ان کنڈیشنز کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کور ڈرائیو پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی اسٹرنتھ ہے، یہ شاٹ مارنے کے بعد ان کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، انہوں نے کور ڈرائیو پر بہت محنت کی ہے اور انہیں لگتا ہے کہ انہوں نے کور ڈرائیو میں مہارت حاصل کرلی ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ تجربہ کار کھلاڑی کو اندازہ ہوتا ہے کہ دباؤ میں کیسے سنبھالنا ہے۔ ایشین کھلاڑیوں کو آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور جنوبی افریقا میں مشکل پیش آتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کا حل ایک ہی ہے باؤنس اور پیس کے لیے خود کو تیار کریں، ٹی ٹوئنٹی میں ینگ بلڈ اچھی چیز ہے لیکن اس کے ساتھ تجربے کی بھی ضرورت ہوتی ہے، تجربہ کار کھلاڑی کو اندازہ ہوتا ہے کہ دباؤ میں کیسے سنبھالنا ہے۔