تحریک انصاف کا انٹرا پارٹی الیکشن کروانے پر غور

224
interference

اسلام آباد: تحریک انصاف کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات کروانے پر غور شروع کردیا گیا ۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے پر غور شروع کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سینئر رہنماؤں نے متفقہ طور پر انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن ملک میں عام انتخابات سے پہلے ہی کروا لیے جائیں گے۔

اس حوالے سے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے پینل تشکیل دیا جا رہا ہے۔ چیئرمین کے لیے بیرسٹر گوہر ہی امیدوار ہوں گے اور 4 سے 5 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن متوقع ہیں۔