کراچی میں پاکستان کی پہلی میراتھون عامر سہیل کے نام

475

کراچی:ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن سے منظور شدہ پاکستان میں پہلی میراتھون کراچی میں شروع ہوئی جو 42.2 کلو میٹر پر مشتمل فل میراتھون عامر سہیل نے جیت لی، عامر سہیل نے فاصلہ دو گھنٹے 36 منٹ اور 9 سیکنڈز میں طے کیا۔

تفصیلات کے مطابق  فل میراتھون میں اسرار خٹک دوسرے اور عامر عباس تیسرے نمبر پر رہے، اس کے علاوہ خواتین فل میراتھون میں ماہ نور سب سے آگے رہیں، 21.1 کلومیٹر کی ہاف میراتھون حفیظ البرکات نے جیت لی، حفیظ البرکات نے فاصلہ ایک گھنٹہ اور 17 منٹ اور 12 سیکنڈز میں طے کیا۔

 ہاف میراتھون میں اکرم دوسرے اور ظاہر شاہ تیسرے نمبر پر رہے، میراتھون میں خواتین، مرد اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی، میراتھن شروع ہونے سے قبل ایتھلیٹس سی ویو پر نشان پاکستان پہنچے، مردوخواتین اور بچوں سمیت شائقین کی بڑی تعداد نے بھی سی ویو کا رخ کیا جہاں لمبی لمبی قطاریں نظر آئیں۔