عدلیہ کی زیرنگرانی الیکشن کرانے کی تحریک انصاف کی درخواست خارج

304
summoned

پشاور:پی ٹی آئی کی جانب سے خیبر پختونخوا میں الیکشن عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کی درخواست عدالت نے خارج کردی۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد ابراہیم خان اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کی جانب سے عدلیہ کی نگرانی میں الیکشن کرانے کی درخواست خارج کردی۔

بینچ نے 18 دسمبر کو کیس کی سماعت کرکے فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے آج جسٹس شکیل احمد نے جاری کردیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی  جانب سے خیبر پختونخوا میں انتخابات عدلیہ کی زیر نگرانی کروانے کی استدعا کی تھی۔