انجینئرڈ اینٹی باڈی کے ذریعے سرطان کا نیا علاج دریافت

464

یروشلم:اسرائیلی سائنسدانوں نے ایک نئی اینٹی باڈی تیار کی ہے جو سرطان کے خلاف طاقتور مدافعتی ردعمل پیدا کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئی اینٹی باڈی امیونوتھراپیوٹک پیشرفت مدافعتی خلیوں کے درمیان رابطے بہتر کرتی ہے اور سرطان و آٹومیون بیماریوں کے لئے جدید علاج ثابت ہوسکتی ہے۔

محققین نے دریافت کیا کہ مدافعتی ٹی خلیات اپنی مدافعت کھوبیٹھے ہیں اور ڈینڈرائٹک مدافعتی خلیات کی حوصلہ افزا مدد کے بغیر سرطان ٹیومر سے لڑنے میں موثر نہیں رہتے، جس کے نتیجے میں عام امیونوتھراپی علاج بہت سے مریضوں پر غیرموثر ثابت ہوتی ہے کیونکہ ان کے ٹیومر کے مقام پر ڈینڈریٹک مدافعتی خلیات کم ہوجاتے ہیں جبکہ دوسرے مریضوں میں اس کے اثرات مختصر مدت کے لئے ہوتے ہیں۔

مزید یہ دریافت کیا گیا کہ نئی اینٹی باڈی سرطان کی شناخت کرنے اور اس کے مطابق ردعمل ظاہر کرنے کا طریقہ یاد رکھتے ہوئے مستقبل میں سرطان  کے پھیلاو کو روک سکتی ہے۔