بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع: انتخابی نشان تبدیل کرنا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن

270
providing funds

  اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان کی تبدیلی کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ انتخابی نشان تبدیل کرنے سے اجتناب کریں، انتخابی نشان میں تبدیلی لازم ہوتو پیشگی اجازت لیں۔

ای سی پی نے مزید کہا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع ہو چکی ہے اس لیے ممکن نہیں ہے کہ نشان تبدیل ہو سکے۔

 واضح رہے کہ تحریک انصاف سمیت متعدد سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے ای سی  پی کی جانب سے الاٹ کردہ انتخابی نشانات پر اعتراضات اٹھانے کے بعد مختلف  عدالتوں میں انتخابی نشان تبدیل کرنے کی  درخواست دائر کی ہوئی ہے۔