سانحہ 9 مئی کے ملزمان کے کاغذات منظور ہونے پر پولیس کا عدالت جانے کا فیصلہ

229
جی ایچ کیو پر حملہ کرنیوالے ایک اور شرپسند کی شناخت، پی ٹی آئی کا سینئر عہدیدار نکلا

لاہور: سانحہ 9 مئی کے ملزمان کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے پر پولیس نے عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 9 مئی واقعات پر درج مقدمات کے ملزمان  حماد اظہر، مسرت چیمہ، جمشید چیمہ، زبیر نیازی، کرامت کھوکھر اور دیگر کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے، جس کے بعد پولیس نے اس سلسلے میں عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اشتہاری ملزمان عدالت میں پیش ہوئے نہ شامل تفتیش ہوئے۔  اشتہاریوں کے انتخابی عمل میں حصہ لینے کو روکنے کی استدعا کی جائے گی۔  کاغذات منظوری کے بعد اشتہاریوں کو پارٹی ٹکٹ بھی دے دیا گیا ہے، کاغذات منظور ہونے پر پی ٹی آئی نے اشتہاری میاں اسلم اقبال کو ٹکٹ دیا۔ اشتہاری غلام محی الدین دیوان بھی پی ٹی آئی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے، پی ٹی آئی نے اشتہاری کرامت کھوکھر کو بھی ٹکٹ دیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے سنگین مقدمات میں اشتہاریوں کا انتخابات میں حصہ لینا خلاف قانون ہے، عدالت سے درخواست کریں گے۔ اشتہاریوں کے کاغذات نامزدگی کے بارے میں الیکشن کمیشن کو احکامات جاری کریں، الیکشن کمیشن رولز میں اشتہاری ملزمان کے الیکشن لڑنے کا کوئی ضابطہ موجود نہیں۔