عمر حمید رخصت پر ہیں، استعفے سے متعلق کوئی اپڈیٹ نہیں، الیکشن کمیشن

296
political parties

اسلام آباد:سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کے استعفے کی خبر پر ترجمان الیکشن کمیشن نے وضاحت جاری کرتے ہوئیکہاہے کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن کورونا کے باعث رخصت پر ہیں اور عمر حمید کے استعفے سے متعلق کوئی اپڈیٹ نہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید ایک ذہین اور محنتی افسر ہیں جوکہ بہت اچھے طریقے سے کام کر رہے ہیں، عمر حمید کی طبیعت کچھ دنوں سے خراب تھی اور اس وقت میڈیکل ریسٹ پر ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عمر حمید کی صحت نے اجازت دی تو وہ جلد اپنے فرائض انجام دیں گے،ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے اور الیکشن کمیشن کے کسی کام میں رکاوٹ یا رخنہ نہیں ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ  تعطیلات کے دنوں میں بھی الیکشن کمیشن کے دفاتر کام کر رہے ہیں اور سیکریٹری کی غیرموجودگی میں دونوں اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کام احسن طریقے سے چلا رہے ہیں۔