پی ٹی آئی کی لیول پلیئنگ فیلڈ فراہمی کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

205
salary

اسلام آباد:پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی لیول پلیئنگ فیلڈ فراہمی کی درخواست عدالت عظمیٰ میں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق تحریک انصاف کے عام انتخابات کے حوالے سے  سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع ملنے، عدم شفافیت کے الزامات اور لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی، جسے سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی لیول پلیئنگ فیلڈ کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست

رجسٹرار آفس کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر سربراہی عدالت عظمیٰ کا 3 رکنی بینچ 3 جنوری کو پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ بینچ کے دیگر ارکان میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔