پیپلزپارٹی کراچی و عوام دشمن جماعت ثابت ہوئی ہے، ڈاکٹر معراج الہدیٰ

519

کراچی:  مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور این اے 235 پر نامزد امیدوار ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کراچی و عوام دشمن جماعت ثابت ہوئی ہے70 کے بعد اور گزشتہ 15 سالوں سے تسلسل کے ساتھ اقتدار میں رہنے کے باوجود عوام کو صاف پانی فراہم کرنے میں بھی ناکام رہی۔

ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے کہاکہ کراچی کے نام پر ووٹ لینے والے بھی سوداگر نکلے جو اپنے قائد کے وفادار نہیں ہوئے تو عوام سے کیا وفاداری کریں گے، حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت میں جماعت اسلامی اس شہر کی حقیقی عوامی نمائندہ جماعت بن چکی ہے،جماعت اسلامی اس لیے میدان میں ہے کہ وہ عوام کی خدمت اور شہر کی ترقی کے ساتھ اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذ کرکے رضائے الٰہی حاصل کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ شہر کی روشنیوں کو بحال اور محرومیوں کے ازالے کا واحد حل انتخابات میں عدل و انصاف کا نشان ترازو کی کامیابی ہے، جماعت اسلامی ایک نظریاتی جماعت ہے اور اقامت دین کے لیے یہ جدوجہد کر رہی ہے، جماعت میں دیگر جماعتوں کی طرح ٹکٹوں کی خرید و فروخت کا سلسلہ نہیں ہوتا۔ شہر کراچی میں جماعت عوام کی امیدوں کی کرن بن چکی ہے واحد آپشن بھی جماعت اسلامی ہی ہے۔