اقوام متحدہ کا غزہ میں صہیونی جارحیت پر خصوصی عدالت تشکیل دینے کا مطالبہ

282

جنیوا:غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں  پر اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مارٹین گریفتھس نے جنگ غزہ کے حوالے سے ایک خصوصی عدالت تشکیل دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ بیماریوں کے باعث اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والوں کی تعداد غزہ کی پٹی پر بمباری میں شہید ہونے والوں کی تعداد سے کئی گنا زیادہ ہو سکتی ہے، توقع ہے کہ ملبہ ہٹانے کے آغاز کے ساتھ ہی اس تعداد میں اضافہ ہو۔

دوسری جانب  فلسطینی حکام کے مطابق صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں کے نتیجے میں ایک غیر معمولی انسانی المیہ رونما ہونے کے علاوہ غزہ میں بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچہ بھی تباہ ہوگیا ہے اور ہزاروں شہری شہید ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔