سوشل میڈیا پرگھوسٹ ووٹروں کے اندراج کا بیان بے بنیاد ہے، الیکشن کمیشن

384
providing funds

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ  سوشل میڈیا پرگھوسٹ ووٹروں کے اندراج کا بیان بے بنیاد ہے اور لغو ہے کسی حلقہ میں ایسا نہیں ہوا۔ 

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ  سوشل میڈیا کے بعض حلقوں کی جانب سے مری اور دیگر حلقہ انتخاب  میں گھوسٹ ووٹروں کے اندراج کا بیان  بے بنیاد  ہے  اور یہ الزام بھی لغو ہے کہ کسی سیاسی جماعت کو فائدہ پہنچانے کے لیے ایسا کیا گیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ الیکشنز ایکٹ کی دفعات 26 اور 27 کے تحت کسی بھی ووٹر کا اندراج اس کے شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ کے مطابق کیا جاتاہے، کسی بھی ووٹر کا اس انتخابی حلقہ میں موجودہونا ضروری نہیں ہے یہی وجہ ہی کہ آبادی اور ووٹر کے اندراج کے تناسب میں کئی انتخابی حلقوں/اضلاع میں فرق ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ   اگر مری یا جہلم کے شناختی کارڈ رکھنے والے افراد کو دیکھیں تو وہ دیگر شہروں اور جگہوں پر رہائش پذیر ہیں جب کہ مردم شماری کے وقت وہ مری یا جہلم میں نہیں ہوتے لہذا مردم شماری میں انکا شمار نہیں ہوتا جسکی وجہ سے مردم شماری میں آبادی کم ہوجاتی ہے اور انتخابی فہرستوں میں ووٹروں کا اندراج زیادہ ہوجاتا ہے۔