ملک میں سونے کی قیمت میں 1 ہزار روپے کمی ریکارڈ

376
ecord low

کراچی : ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی دیکھی گئی ،سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔

پیر کو ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد موجودہ قیمت فی تولہ 2 لاکھ 15 ہزار 500 روپے ریکارڈ کی گئی ،اس کے علاوہ 22 قیراط سونے کی قیمت فی تولہ 1 لاکھ 97 ہزار 542 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 84 ہزار757 روپے جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 69 ہزار360 روپے ریکارڈ کی جارہی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت2 ہزار 8 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔