چینی وزیر خارجہ کا مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے کوششیں جاری رکھنے کا اعلان

303

بیجنگ:چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کی بحالی کے منصفانہ مقصد کی بھرپور حمایت کی ہے۔

چین کے وزیر خارجہ نے کہاکہ چین نے ہمیشہ فوری جنگ بندی، عام شہریوں کے تحفظ، انسانی صورتحال کی بہتری اور دو ریاستی حل کے نفاذ کی وکالت کی ہے اور فلسطین کے مسئلے کے جلد، جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے انتھک کوششیں جاری رکھے گا۔

وانگ ای نے کہا کہ 35 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ہمیشہ صحت مند اور مستحکم انداز میں استوار رہی ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی گہری ہوئی ہے۔