سوات اور ملحقہ علاقوں میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

287
forecast in Pakistan

سوات اور ملحقہ علاقوں میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

مینگورہ اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کے بعد لوگ قرآن پاک کی آیات کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 207 کلومیٹر تھی جب کہ اس کا مرکز پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مینگورہ اور قریبی علاقوں میں 4.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے اور اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔