آئندہ الیکشن میں شہزادوں، شہزادیوں کا غرور خاک میں مل جائے گا، سراج الحق

420
happiness

لیہ:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں سیاسی برہمنوں، شہزادوں، شہزادیوں کا غرور خاک میں مل جائے گا، ملک میں نہاد بڑی سیاسی جماعتوں کی صورت میں خاندانی بادشاہتیں قائم، جن کی سیاست اخلاق و کردار سے خالی، دولت اور طاقت کے معیارات کے گرد گھومتی ہے۔

سراج الحق  نے کہاکہ  معاشرے میں چند لوگ ہی اپنے آپ کو عزت مندتصور کرکے سمجھتے ہیں کہ اقتدار ان کے بعد ان کے بچوں کی وراثت ہے۔ آئندہ الیکشن میں سیاسی برہمنوں، شہزادوں، شہزادیوں کا غرور خاک میں مل جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ   عوام کا ووٹ ابابیلوں کے کنکر کی مانند ہے جس سے کرپٹ اور فرسودہ نظام کا خاتمہ گا، ملک آزاد ہونے سے لے کر اب تک جنوبی پنجاب پر جاگیرداروں اور وڈیروںکا تسلط ہے۔ لیہ میں ان کی دعوت پر آیا ہوں جنہوں نے کرپٹ مافیا کو چیلنج کیا۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر سودی نظام کا خاتمہ کرے گی، سود سب سے بڑا گناہ اور اللہ اور رسول کے ساتھ جنگ ہے، اس کے ہوتے ہوئے معیشت ترقی نہیں کر سکتی۔

سراج الحق نے کہا کہ غزہ میں بچے پتھراٹھا کر اسرائیل کے مقابلے میں کھڑے ہیں۔ مسلمان حکمران واشنگٹن کے خوف کی وجہ سے فلسطین میں ظلم پر خاموش ہیں، پاکستان کی حکمران اشرافیہ بھی استعمار کی وفادار ہے۔