غزہ میں اسرائیلی  بمباری، اقوام متحدہ کا عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی تحقیقات کا مطالبہ

345

جنیوا: غزہ میں اسرائیلی بمباری اور اس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہادتوں پر اقوام متحدہ نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک غزہ میں وحشیانہ بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کی سنگی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بین الااقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی جائیں۔

وولکر ترک نے مزید کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہورہا ہے وہ اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ جو بھی اس کا ذمہ دار ہے اس کا احتساب کیا جائے اور عالمی ادارے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی تحقیقات کرے۔